قوم پرست رہنما جی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ (آج )منائی جائے گی

سالگرہ میں شرکت کے لئیے قوم پرست رہنماوں اور کارکنوں اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ سن میں شروع ہو گیا

جمعرات 16 جنوری 2025 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)جدید قوم پرست فکر کے بانی غلام مرتضی سید عرف جی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ آج(جمعہ) منائی جائے گی، اس موقع پر سالگرہ میں شرکت کے لئیے قوم پرست رہنماوں اور کارکنوں اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ سن میں شروع ہو گیا ہے، جبکہ مختلف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے الگ الگ جلسے منعقد کرکے جی ایم سید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، سائیں جی ایم سید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئیے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے جانب سے سن میں دریائے والے بنگلے پر عارفانہ اور صوفیانہ کلام پیش کر کے امن کا پیغام عام کیا گیا۔

(جاری ہے)

پارٹی صدر سید زین شاہ کی قیادت میں سن میں دریا والے بنگلے سے مشعل بردار ریلی نکالی گی جو سائیں جی ایم سید کے مزار پر اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد سائیں جی ایم سید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، سیکریٹری اطلاعات سندھ یونائیٹڈ پارٹی خواجہ نوید نے کہا ہے کہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے آج 17 جنوری کو سن میں دریائے والے بنگلے پر جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جو دن 12 بجے شروع ہو گا جس میں اتحادی جماعتوں کے رہنماں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن لوگوں کو کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ سائیں جی ایم سید کی سالگرہ میں شرکت کر کے قومی تکجہتی کا ثبوت دیں اور محبت اور امن کے پیغام کو عام کریں۔

متعلقہ عنوان :