عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر محمد ارشد حسین جمالی

جمعرات 16 جنوری 2025 20:25

اوستا محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)ڈپٹی کمشنر ضلع اوستا محمد ارشد حسین جمالی کی جانب سے عوام کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کے سلسلے میں باغ ہیڈ ایریگشن بنگلہ پر کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچھری میں محکمہ پولیس ، محکمہ صحت، محکمہ ایری گیشن، محکمہ بی اینڈ آر، محکمہ پی ایچ ای, پی پی ایچ آئی، اور بی آر ایس پی کے افسران نے شرکت کی کھلی کچہری میں علاقائی معززین اور عوام نے روڈوں کی خستہ حالت پینے کے صاف پانی سم کینال کے مستقل حل ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی امن و امان اور بند اسکولوں سمیت زرعی پانی کے مسائل پر ڈپٹی کمشنر کے سامنے اپنی تفصیلی شکایات کی جس پر ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کے احکامات پر موجود افسران نے عوام کے سوالات اور ان کے حل کے لیے جوابات دیئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کھلی کچھری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران عوامی خدمت کے لیے آتے ہیں جن بھی لوگوں نے درپیش مسائل پر شکایت کی ہے انشا االلہ جلد ان مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے جو ہمارے اختیارات میں نہیں ہے ان کے حل کے لیے اعلی حکام سے بات کریں گے کھلی کچہری میں سید لیاقت علی شاہ سید بھورل شاہ حاجی علی شیر مگسی , نیاز احمد خان پندرانی ,صابر خان پندرانی اسلام خان جمالی, میر خان جمالی, رضا محمد بگٹی, عبدالرزاق پلال ،فیض محمد پندرانی، لعل جان جمالی، سید مختیار شاہ محمد حسن ڈومکی، قادر بخش رخشانی، سونا خان مری ،عبدالنبی مری و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ افسران کی جانب سے ڈی ایس پی گل حسن بہرانی ڈی ایچ او ڈاکٹر امیر علی جمالی ایس ڈی او کریم بخش جویا ایس ڈی او قیصر خان ایس ڈی او عابد سیال ایم ایس عبدالجبار سومرو میر احمد زہری صدام حسین ابڑو الیاس رند محمد ابراہیم پلال ایس ایچ او محمد علی جمالی نے شرکت کی۔