کمشنر شہید بینظیرآباد ندیم احمد ابڑو کا پیپلز میڈیکل اسپتال، زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سینٹر، بلاول اسپورٹس کمپلیکس نواب شاہ کا دورہ

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 18 جنوری 2025 17:22

نواب شاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2025)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے پیپلز میڈیکل اسپتال، زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سینٹر، بلاول اسپورٹس کمپلیکس نواب شاہ کا دورہ کیا پیپلز میڈیکل اسپتال اور زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سینٹر کے دورے کے موقع پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے صحت کی سہولیات کے متعلق معلومات لی اس موقع پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں زیر علاج اور او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ اسپتالوں میں صفائی کی صورتحال کو بھی بہتر بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹ کی سہولیات اسپتال میں فراہم کی جائیں اس موقع پر ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر ممتاز میمن نے اسپتال میں مریضوں کو ملنے والی صحت کی سہولیات کے متعلق کمشنر کو آگاہی دی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، پروفیسر ڈاکٹر علی اکبر سیال، اسسٹنٹ کمشنر جنرل گل فیصل الٰہی بھی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :