کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کمی عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

ہفتہ 18 جنوری 2025 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2025ء)جمیعت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمن رفیق مولانا خورشیداحمد ، حاجی بشیراحمد ، مولانا خدائے دوست ، حافظ مسعوداحمد ، حاجی ولی محمد بڑیچ سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد ، سالار مولانا سید سعد اللہ آغا ،میراسحاق ذاکر شاہوانی ، مولانا جمال الدین حقانی مولنا نور محمد بڑیچ حاجی ظفراللہ کاکڑ ، مولانا نذیراحمد مشوانی ، حافظ زین الدین خیرخواہ ، حاجی عطائ محمد شمشوزئی ، حاجی منظوراحمد بازئی ، حاجی نعمت اللہ ملاخیل ، حافظ عبدالقادر مندوخیل ، ملک نصیراحمد ایڈوکیٹ ، حاجی عبدالمالک ، غازی کاکا بازئی ، سعداللہ ہنوی ، مولوی نقیب اللہ ملاخیل ، پیر زین الدین اور دیگر نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے متعدد علاقے سرکی کلاں نواں کلی ، کلی کوتوال ہزار گنجی سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کمی عوام کیلئے وبال جان بن چکا ہے امور خانہ داری سمیت نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا شدید سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچے بوڑھے نمونیا و دیگر جان لیوا بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ہر سال موسم سرما میں گیس پریشر میں کمی کوئٹہ کے عوام کیلئے مستقل مسئلہ بن چکا ہے گیس کمپنی کہ اعلیٰ حکام کو عوامی مشکلات کا احساس نہیں سنگین مسئلے کے مستقل حل کی بجائے ٹال مٹول کمپنی کا وطیرہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی کے اعلی احکام عوامی اذیت کیسد باب کی بجائیمزید مسائل کا ثابت ہو رہے ہیں ظالمانہ ٹیکسوں پر مشتمل بھاری بلوں نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کیا ہیں گیس کے بجائے کمپنی کی فوکس پیسے بٹورنے پر ہیں۔