محکمہ تعلیم ضلع جھل مگسی میں کنٹریکٹ کی خالی آسامیوں پر ہونے والے جعلی بھرتیوں کے خلاف اعلی سطح ہر تحقیقات کرائی جائیں،شاہل خان سومرو

اتوار 19 جنوری 2025 18:00

گنداواہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2025ء) گنداواہ شہر کے بیروزگار نوجوان شاہل خان سومرو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے محکمہ تعلیم ضلع جھل مگسی میں حالیہ کنٹریکٹ کی خالی آسامیوں پر کاغذات جمع کروائے اور انٹرویو بھی دیا تھا میں ایم سی گنداواہ کا لوکل باشندہ ہوں اور میری تعلیمی قابلیت بی اے۔بی ایڈ بلوچستان یونیورسٹی سے ہے اور مجھ سمیت دیگر اعلی تعلیم یافتہ اوریجنل ڈگری یافتہ امیدواروں کو جان بوجھ کر فیل کرکے سفارشی اور منظور نظر اور جعلی ڈگری یافتہ امیدواروں کو بھرتی کرکے ہمارے ساتھ ناانصافی اور سراسر زیادتی کی گئی ہے اورمیں اس سفارشی اور کرہٹ نظام سے مایوس ہوکر اپنی آج تمام تعلیمی اسناد نذر آتش کر رہا ہوں کیونکہ یہ ہمارا نظام سفارش اور کرپشن کے بل بوتے پر چل ریا ہے انھوں نے وزیر اعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نوابزاد نوابزادہ طارق خان مگسی،ایم این اے نوابزادہ خالد حسین مگسی،صوبائی وزیر تعلیم میڈم راحیلہ درانی،صوبائی سیکرٹری تعلیم صالح ناصر اور دیگر حکام بالا سے پر زور مطالبہ اور اپیل کی ہے کہ حالیہ محکمہ تعلیم ضلع جھل مگسی میں کنٹریکٹ کی خالی آسامیوں پر ہونے والے جعلی بھرتیوں کے خلاف اعلی سطح ہر تحقیقات کرائی جائے اور جعلی اسناد کی بھی ویری فیکیشن کرائی جاِئے۔ اس موقع پر انھوں نے دل برداشتہ ہو کر پریس کلب کے سامنے اپنی تمام تعلیمی اسناد کو آگ لگا کر جلا دیں۔