ناجائز قابضین کے زیر استعمال اسٹیٹ لینڈ کو ہرصورت واگزار کروایا جائے گا،تحصیلدار بہاولنگر

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر نگرانی ناجائز تجاوزات کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کیا جارہا ہے

پیر 20 جنوری 2025 14:42

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2025ء)ناجائز قابضین کے زیر استعمال اسٹیٹ لینڈ کو ہرصورت واگزار کروایا جائے گا،تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ریونیو معاملات کو بھی 24/7 نمٹایا جارہا ہے۔رشوت ستانی کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار تحصیلدار بہاولنگر سید محمد حسنین طاہر شاہ نے میڈیا نمائندگان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر نگرانی ناجائز تجاوزات کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کیا جارہا ہے،ناجائز قابضین کے زیر استعمال اسٹیٹ لینڈ کو واگزار کروانے پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ستھرا پنجاب مشن پر عملدرآمد کا جائزہ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون خود لے رہے ہیں اور ان کی ہدایات کی روشنی میں مختلف محکموں کی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے دروازے سائلین کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں اگر وہ کسی سرکاری کام کے سلسلہ میں دفتر سے باہر بھی ہوں اور کوئی سائل ان تک پہنچ جائے تو اس کی موقع پر شنوائی کرکے مسئلہ کو فی الفور حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔آبیانہ،زرعی ٹیکس وغیرہ کے زریعے ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے ان کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت اور رشوت ستانی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عوام کو نہ صرف پہنچ رہا ہے بلکہ جو کام قبل ازیں مہینوں کی خواری کے بعد بھی نہیں ہوتے تھے اب ایک کلک کی دوری پر ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک وہ اپنے عہدے پر موجود ہیں تب تک ادارے میں چھپی کالی بھیڑوں کو ڈھونڈ کر ان کا نہ صرف خاتمہ کریں گے بلکہ تحصیلدار آفس کو عوام کیلئے ایک مثالی دفتر بنا کر ہی دم لیں گے