محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ مکئی کی منظور شدہ اقسام و وقت کاشت سے متعلق سفارشات جاری کردیں

پیر 20 جنوری 2025 16:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ مکئی کی منظور شدہ اقسام اور وقت کاشت سے متعلق سفارشات جاری کردیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبہ میں مکئی تقریبا 20لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے۔ مکئی کی سال میں دو فصلیں لی جاتی ہیں پہلی بہار یہ مکئی اور دوسری موسمی مکئی کہلاتی ہے۔ تھوڑے عرصے کی فصل ہونے کی بنا پر اسے فصلوں کی ترتیب اور ادل بدل میں بآسانی شامل کیا جاسکتا ہے۔

بہاریہ مکئی کا وقت کاشت21 جنوری تا 28 فروری ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام وائی ایچ1898،ایف ایچ1046،ایف ایچ 988،وائی ایچ5427 ا ور وائی ایچ5482،وائی ایچ 5561، وائی ایچ 5568 اوروائی ایچ 5560کی کاشت کریں جبکہ مکئی کی عام منظور شدہ اقسام گوہر19،ساہیوال گولڈ،سمٹ پاک،پاپ1،سویٹ1 اور ملکہ2016ہیں ۔بارانی علاقوں میں جہاں آبپاشی کا خاطر خواہ انتطام نہیں ہوتا وہاں مکئی کی عام کاشت نسبتا بہتر رہتی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت کیلئے شرح بیج 8 تا10 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں جس کی روئیدگی90 فیصد سے زائد ہونی چاہیے۔ بہاریہ مکئی کیلئے پودوں کی تعداد ہائبرڈ اقسام کیلئے35 ہزار فی ایکڑ جبکہ عام اقسام کیلئے 26 ہزار تا30 ہزار فی ایکڑ ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :