تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن 49 دوکانیں سیل

⁠13 گاڑیاں / اسٹالز ضبط ۔اور بار بار خلاف ورزیوں پر 17 ایف آئی آر درج کی گئی

Muhammad Bilal Abbasi محمد بلال عباسی پیر 20 جنوری 2025 17:20

تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن ..
اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن، 49 دوکانیں سیل ⁠13 گاڑیاں / اسٹالز ضبط  اور بار بار خلاف ورزیوں پر 17 ایف آئی آر درج کی گئی - تفصیلات کے مطابق ۔لیاقت روڈ، راجہ بازار، تلواڑہ بازار، اقبال روڈ، سرکلر روڈ، سید پور روڈ، صادق آباد اور کمرشل مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔

- لین مارکنگ/ تجاوزات کی خلاف ورزی پر کل 49 دکانیں سیل کی گئیں۔

(جاری ہے)

جس میں گنج منڈی روڈ 07 راجہ بازار 13 اقبال روڈ سے 06 اور تلواڑہ بازار اور سید پور روڈ و موتی بازار میں دو دو سرکلر روڈ اور کمرشل مارکیٹ سے تین 03 صادق آباد میں 07 اور مری روڈ 04 جبکہ ⁠13 گاڑیاں / اسٹالز ضبط کر لیے گئے ہیں۔ - بار بار خلاف ورزیوں پر 17 ایف آئی آر درج کی گئی - 8 نمبر چونگی سے صادق آباد چوک تک مستقل ڈھانچہ/ شیڈز/ بورڈز کو گرا دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق انسداد تجاوزات آپریشن کو دیگر علاقوں میں بھی وسعت دی جائے گی۔ شہر کو صاف اور شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری رہیں گے

متعلقہ عنوان :