اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سپرنگ سمسٹر کے داخلے جاری

جمعرات 23 جنوری 2025 17:49

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2025ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سپرنگ سمسٹر 2025 کے داخلے جاری ہیں۔ ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف نے کہا ہے کہ سپرنگ سمسٹر 2025 میں فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز میں ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی، ذوالوجی، بائیو کیمسٹری، کیمسٹری، بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو انفارمیٹکس میں بی ایس میں داخلے جاری ہیں۔

اسی طرح کیمسٹری، ذوالوجی اور بائیو انفارمیٹیکس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز میں سٹیٹ آف دی آرٹ لیب موجود ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور مختلف اسکالرشپس بھی مہیا کرتی ہے تاکہ ضرورت مند طلباو طالبات اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں تاکہ طلبا وطالبات کی کردار سازی اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔

یونیورسٹی میں مختلف سوسائٹیز کام کر رہی ہیں جو طلباو طالبات کی صلاحیتوں کو نکھار کر ان میں لیڈرشپ اور ٹیم ورک کے جذبات پیدا کرتی ہیں۔ فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز سے فارغ التحصیل طلباو طالبات ملکی اور غیر ملکی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ لینے کے خواہشمند طلباو طالبات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ویب پورٹلeportal.iub.edu.pk پر ایڈمیشن اپلائی کریں۔

متعلقہ عنوان :