یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کی ورلڈ یونیورسٹی سبجیکٹ رینکنگ میں نمایاں کامیابی

جمعرات 23 جنوری 2025 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2025ء) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی سبجیکٹ رینکنگ 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے جاری نتائج کے مطابق یونیورسٹی لائیف سائنسز مضامین میں دنیا بھر کی پہلی 600 سے 800 جبکہ ملکی سطح پر 10 ویں نمبر پر آگئی۔ جامعہ فزیکل سائنسز مضامین میں عالمی سطح پر پہلی 600 سے 800 جامعات جبکہ ملکی سطح پر 17ویں نمبر پر رینکنگ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹائمز ہائر ایجوکیشن ور لڈ یونیورسٹی رینکنگ نے تعلیمی معیار، تحقیقی خدمات اور عملی میدان میں طلبہ کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا بھر کی تقریبا 1500 جامعات کی رینکنگ جاری کی ہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری نے یونیورسٹی اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال یونیورسٹی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو یونیورسٹی ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی اور ملکی ترقی کے لئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اپنا کردار بھرپور طریقہ سے ادا کر رہی ہے جس کا ایک ثبوت جامعہ کا ملکی و عالمی رینکنگز میں تیزی سے اوپر آنا ہے۔

متعلقہ عنوان :