خاتون ایس ڈی پی او چکوال سارا علی ہاشمی کا بہترین کارنامہ

Qamar Abbas قمرعباس جمعہ 24 جنوری 2025 16:53

چکوال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری 2025)گزتشہ روز خوشاب پولیس اور ضلع چکوال پولیس کے جوائنٹ پولیس مقابلے میں چکوال پولیس کے زخمی ملازم جو کہ شدید زخمی حالت میں تھا کو ریسکیو ٹیم کے ہمراہ خود ایمبولینس میں فرسٹ ایڈ دی ملازم کو پہلے ٹی ایچ کیو کلرکہار اور بعد آزاں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس پی سارا علی ہاشمی نے ملازمین کو خود ٹانکے لگائے اور جان بچانے کی کوشش کی۔یاد رہے میڈم ایس ڈی پی او صدر چکوال سارا علی ہاشمی کی تعلیمی قابلیت میڈکل میں ہے جس کی وجہ سے ملازم کو مکمل فرسٹ ایڈ ایس ڈی پی او چکوال سارا علی ہاشمی نے خود دی۔ضلع چکوال کی پولیس کا ایس ڈی پی او سارا علی ہاشمی کو خراج تحسین۔

متعلقہ عنوان :