امریکہ انصاف کے دہرے معیار پر عمل پیرا ہے،سردار محمد یعقوب خان ناصر

ہفتہ 25 جنوری 2025 21:40

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدربائیڈن کی جانب سے اپنے بیٹے اور دیگر کی سزا معاف کرنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اپیل مسترد کر نا اس بات کا واضح ثبوت ھے کہ امریکہ انصاف کے دہرے معیار پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام لیڈرز ایک عافیہ صدیقی کی رہائی میں ناکام ہو ئے دیگر ملکوں کے رہنماؤں نے اپنے اپنے قیدیوں کو آزاد کرایا مگر ہماری عدالت اور حکومت کی اپیل مسترد کر کے نا انصافی کی گئی حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سفارتی سطح پر موثر اقدامات اب بھی جاری رکھی گی مسلم لیگ ن پاکستان انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی اپیل کرتی ھے کہ وہ اس معاملے کانوٹس لیں اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ انصاف کو یقینی بنا ئیں اور پاکستان کی بیٹی کے ساتھ دہرا رکھا جانے والہ سلوک کو ختم کیا جائے۔