
وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی سے چائنا کمپنی کے وفد کی ملاقات،آرگینک فرٹیلائزر، کپاس کے بیج، سویابین، چاول اور مکئی کے پرمیئم بیجوں بارے تبادلہ خیال
پیر 27 جنوری 2025 22:54

(جاری ہے)
صوبہ میں کپاس کی ترویج کیلئے کیڑوں، بیماریوں اور موسمی تبدیلیوں کو برداشت کرنے والی جدید نئی اقسام کے حامل ہائبرڈ بیج کافروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
حکومت پنجاب زرعی لینڈ پر آرگینک کھادوں کے فروغ اور باہمی تجربات کی شئیرنگ کیلئے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔صوبہ میں سویابین، مکئی اور چاول کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار اور بہتر کوالٹی کے حصول کیلئے پرمئیم بیج کی بی جی آئی کمپنی سے دستیابی درکار ہے۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیانی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔ جدید زرعی ریسرچ اور لیبارٹریوں کے قیام کیلئے مل کام کرنا از حد ضروری ہے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ جدید زرعی ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے دونوں ممالک کے زرعی سائنسدانوں اور ماہرین کے دورے کرائے جائیں گے جہاں وہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین بی جی آئی ڈاکٹر وانگ جائن نے کہا کہ بی جی آئی گروپ فصلوں کو خشک سالی سے بچانے کیلئے پرعزم ہے اور جینومکس ٹیکنالوجی کے ذڑیعے صحرا کے ماحول کے مطابق نئی اقسام تیار کر رہا ہے۔ان کی کمپنی صوبہ پنجاب میں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے اپنا تعاون فراہم کرے گی۔صوبہ پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ لانچ کر کے آرگینک کھادوں کے استعمال سے کم پیداواری لاگت کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ باہمی تعاون سے پنجاب کے سائنسدانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی بارے تربیت فراہم کی جائے گی اور لیبارٹرریوں کو آپریشنل کیا جائے گا۔اس موقع پر چائنا کے وفد سے نائب صدر بی جی آئی گروپ ڈاکٹر لی ننگ(Dr. Li Ning)،نائب صدر فار گلوبل ڈویلپمنٹ مسٹر ٹیرنس ژیانگ(Mr. Terence Xiong)، چیف نمائندہ فار ساتھ ایسٹ ایشیا مسٹر جیرمی کا(Mr. Jeremy Cao)،اسسٹنٹ ٹو چئیرمین بی جی آئی گروپ مسز ڈونگ یای(Mrs. Dong Yiwei) اور چیف نمائندہ فار پاکستان ما ژی یائے(Mr. Mao Zhixia) شامل تھے جبکہ محکمہ زراعت پنجاب سے کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم علی، ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں موجود تھے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پارب ڈاکٹر عابد محمو د اور چیف سائنٹسٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد ڈاکٹر ساجد الرحمان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔مزید زراعت کی خبریں
-
دھان کے کاشتکاروں کو پنیری اکھاڑتے وقت متاثرہ پودے زمین میں تلف کرنے کی ہدایت
-
پاکستان کو ٹونا مچھلی کی برآمد سے 200ملین ڈالرز آمدن متوقع
-
دھان کی کاشت کیلئے پنیری اکھاڑنے سے ایک دو روز پہلے اسے پانی لگادیں تاکہ زمین نرم ہوجائے،لیاقت علی
-
وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے،سید عاشق حسین کرمانی
-
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا
-
انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن
-
3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
-
کس طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دیہی پنجاب کے پھلوں کے کاشتکاروں کو تباہ کر رہی ہے
-
ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
-
دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی
-
پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.