وائس چانسلر جامعہ بلوچستان کا ڈپٹی رجسٹرار کے انتقال پر افسوس کا اظہار

منگل 28 جنوری 2025 16:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم ترین، ڈین فیکلٹیز اور رجسٹرار نے جامعہ بلوچستان کےڈپٹی رجسٹرار ارباب صالح محمد کاسی کے انتقال پر لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ارباب صالح محمد کاسی کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :