پاک فوج کے زیر اہتمام دیوسائی کے بلند ترین اور برفیلے میدان میں سالانہ تربیتی مقابلے

منگل 28 جنوری 2025 19:59

دیوسائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) پاک فوج کے زیر اہتمام دیوسائی کے بلند ترین اور برفیلے میدان میں سالانہ تربیتی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلوں میں سکردو، سیاچن، گلگت اور منی مرگ سے کل 23 ٹیموں نے شرکت کی۔ ان سالانہ مقابلوں کا مقصد دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے خود کو ہمہ وقت تیار رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سنو لیپرڈ مقابلوں کے ذریعے پاک فوج کے سپوتوں کو پاکستان کے بلند ترین میدان جنگ میں لڑنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

پاک آرمی فورس کمانڈ ناردرن ایریاز فارمیشن کے دستے 12 ہزار فٹ سے زیادہ کی اونچائی پر ثابت قدم رہنے کے لئے مختلف کمبیٹ کے مرحلوں سے گزرتے ہیں۔ مقابلوں میں سکردو، سیاچن، گلگت اور منی مرگ سے کل 23 ٹیموں کے 275 کھلاڑی اور ان کا معاون عملہ شامل تھا۔ ان مقابلوں کا مقصد علاقائی سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بھی بہتر بنانا ہے۔