ٹی ایم اے ہال چیچہ وطنی میں اگیتی کاشت کپاس کے سلسلے میں نمبرداران کنونشن کا انعقاد

بدھ 29 جنوری 2025 17:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود اور ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر کی ہدایت پر ٹی ایم اے ہال چیچہ وطنی میں اگیتی کاشت کپاس کے سلسلے میں نمبرداران کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی وحید حسن گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگیتی کاشتہ کپاس کی پیداواری صلاحیت 60تا 80 من فی ایکڑ ہے۔

اگیتی کاشتہ کپاس بھرپور پیداوار اور زیادہ منافع کی ضامن ہے۔روں سال کپاس کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے محکمہ زراعت کا عملہ اور نمبردار ن پوری کوشش کریں اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈاکٹر طاہر جاوید نے کہا کہ اس سلسلہ میں چکوک کی سطح پر فارمر مینٹگ،فارمر ڈے اورنمبرداران کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نمبرداران کو حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی زیادہ کپاس اگاؤ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر اویس صادق نے کہا کہ اگیتی کاشتہ کپاس میں کیڑوں کا حملہ کم اور پید وار زیادہ ہوتی ہے اگیتی کاشتہ کپاس میں کیڑوں کے حملہ کی صورت میں مستند زہروں کا سپرے کریں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چیچہ وطنی محمد عرفان شادنے کہا کہ اگیتی کپاس کی بھرپور پیداوار کے حصول کے لیے علاقے کے حساب سے موزوں اقسام کی کاشت انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیچہ وطنی کے کراپنگ پیٹرن میں مٹر، آلو اور رایا کینولا کی برداشت کے بعد اگیتی کپاس کی کاشت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور زمینداروں کو اس سے بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 45000 ایکڑ رقبہ پر فصل کپاس کا ٹارگٹ با آسانی حاصل کر لیں گے۔