دنیا کے بلند منفی 40 ڈگری کی سردی اور 21,000 فٹ بلند چوٹیوں پر، پاک فوج کے جوان بے مثال عزم و حوصلے کے ساتھ موجود

جمعرات 30 جنوری 2025 20:02

دنیا کے بلند منفی 40 ڈگری کی سردی اور 21,000 فٹ بلند چوٹیوں پر، پاک فوج کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2025ء) سیاچن کی بلند ترین چوٹیوں پر پاک فوج کا عزم و حوصلہ، ترین میدانِ جنگ سیاچن میں، جہاں انسانی بقا ایک چیلنج ہے، پاک فوج کے جوان جان لیوا حالات میں مادرِ وطن کا دفاع کر رہے ہیں، منفی 40 ڈگری کی سردی اور 21,000 فٹ بلند چوٹیوں پر، پاک فوج کے جوان بے مثال عزم و حوصلے کے ساتھ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بلند ترین چوکیوں تک پہنچنے کے لیے کئی دنوں تک دشوار گزار راستوں کا سامنا کرتے ہوئے، یہ جوان اپنی جرات اور پختہ عزم سے تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہیں، سیاچن کے جان لیوا ماحول میں، پاک فوج کے جوان دشمنوں کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے ثابت قدم کھڑے ہیں، برفانی تودوں سے زخمی ساتھیوں کو نکالنے سے لے کر آکسیجن کی کمی کا شکار مریضوں کے علاج تک، پاک فوج کے بہادر سپوت ہر محاظ پر پیش قدم رہتے ہیں، پاک فوج کی جانب سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کی جانے والی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی، دنیا کے بلند ترین میدان جنگ، سیاچن، پاک فوج کے جوانوں کی قربانی، حوصلہ اور عزم کی عکاس ہے، جو اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :