ایف سی ٹریننگ سنٹر لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے 67 بیج کے ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد

جمعہ 31 جنوری 2025 20:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2025ء)ایف سی ٹریننگ سنٹر لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے 67 بیج کے ریکروٹس کی پاسنگ آو?ٹ پریڈ کا انعقاد، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان تھے، تقریب میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، قبائلی عمائدین اور سول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔

پاسنگ آئوٹ پریڈ میں 2280 ریکروٹس اپنی ٹریننگ مکمل کرکے پاس آو?ٹ ہوئے، پاس آو?ٹ ہونے والے تمام ریکروٹس کو جدید خطوط پر استوار جنگی تقاضوں پر تربیت دی گئی، مہمان خصوصی نے پاس آو?ٹ ہونے والیتمام ریکروٹس اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ ایف سی بلوچستان کے جوانوں کی کاکردگی بہتر سے بہتر ہوتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جو پیشہ آپ نے چنا ہے وہ روزگار کے ساتھ ساتھ عبادت بھی ہے ، ہمیں اپنے ان شہدائ کی قربانیوں پر فخر ہے جو انہوں نے دفاع وطن کیلئے دیں، امن و امان کے قیام میں ایف سی کے جوانوں کی خدمات مثالی ہیں۔ آپ سے بھی اس معیار کو جاری رکھنے کی توقع رکھتا ہوں ، مہمان خصوصی نے کہا کہ ریکروٹس بلوچستان میں قیام کیلئے اپنی *تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ، تقریب کے آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔