ہزار گنجی نیو ٹرک اڈہ کے قیام سے نجی آڈے خود بخود ختم ہو جائیں گے ، حاجی نور محمد شاہوانی

ہفتہ 1 فروری 2025 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2025ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے قائد حاجی نور محمد شاھوانی مرکزی سیکرٹری جعفرخان کاکڑ حاجی عبد المجید بنگلزئی حاجی عطااللہ کاکڑ حاجی محمد اسماعیل لہڑی حاجی ظہور احمد کاکڑ ملک نور خان کرد حاجی محمد گل کاکڑ سید صادق آغا عبد السلام علیزئی عمرشاہ آفریدی حاجی پیر محمد کاکڑ عبد الجبار اچکزئی محمد حسین کاکڑ حاجی ظاھر شاہ یوسفزئی حاجی محمد امین سمالانی سہیل خان کاکڑ حاجی روزی خان مندوخیل و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں ہزار گنجی میں نیو ٹرک آ ڈہ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ھوئے کہا کہ نیو ٹرک آڈہ کے قیام سے نجی آڈے خود بخود ختم ہو جائیں گے کیونکہ ہزارگنجی ٹرک آڈہ ٹرک پارک کرنے کی گنجائش روز بروز ختم ھوتا جارھا ھے بلکہ ہم اپنی ٹرکیں گاہی خان چوک سادات مارکیٹ بسم اللہ مارکیٹ جتک مارکیٹ کراچی روڈ مغربی بائی پاس اور خربوذہ منڈی میں کھڑی کرتے ہیں اور ہزار گنجی میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے عالمو چوک خیزئی چوک اور اخترآباد میں نجی آڈے بن چکے ہیں اورسرمایہ دار طبقہ مزید نجی آڈے بنارھے ہیں جو ہزار گنجی کے ناکامی کا سبب بن رہا ھے اور سرکاری ادارے واسا واپڈا و دیگر ہزار گنجی کو ناکام بنانے میں دن رات مصروف ھے واسا اور واپڈا ہزار گنجی کے عوام کو سہولت دینے کے بجائے سہولیات لینیپر ہی مصروف ھے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ھے اور کہا کہ ہزار گنجی میں پلاٹس کی الاٹمنٹ کیلئے سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی اور ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی نور محمد شاھوانی کے درمیان معا ہدے کے مطابق ہونگے اور اس معاہدے سے کیوڈی اے گڈز ٹرانسپورٹرز گڈز مپنی مالکان سب کے سب مطمعن ھے اورانشاللہ کیو ڈی اے کی پراپرٹی حکومت کیلئے مستفید ہو جائیگی اور کہا کہ کیو ڈی اے کے چند اہکار و لینڈ مافیا خفیہ منصوبہ بندی کیساتھ خفیہ طریقے سے نقشہ بنا رھے ہیں جو ناقابل برداشت بلکہ قابل مذمت ھے نئے ٹرک آڈہ کی الاٹمنٹ پر گڈز ٹرانسپورٹروں اور گڈز مپنی مالکان کے علاوہ کسی کی مداخلت کی اجازت نہیں دینگے ہم اپنے حقوق کا دفاع جانتے ہیں کسی اور کی تجاویز کی ضرورت نہیں اور ہم اس امتحان میں 1996 میں پاس ہو چکے ہیں اورتاریخ گواہ ھے کہ ٹرک آڈہ کو سری روڈ سے ہزار گنجی پرامن حاجی نور محمد شاھوانی کی قیادت میں منتقل ھوا اور نیوٹرک آڈہ گڈز ٹرانسپورٹروں گڈزمپنی مالکان کا دیرینہ مطالبہ ھے اس سے پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔