انتقال پر ملال

ہفتہ 1 فروری 2025 22:30

'لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2025ء)پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی کمیٹی کے رکن اور ضلع لورالائی کے ڈپٹی سیکریٹری ماسٹر غفار حمزہ زئی انتقال کر گئے مرحوم غفار حمزہ زئی کو آبائی قبرستان میختر میں سپردخاک کردیاگیا نماز جنازہ تجہیز و تدفین کے مراسم میں پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری نعمت جلالزئی، غنی فدائی، ضلع لورالائی کے سیکریٹری مصطفی کمال، مرکزی کمیٹی کے اراکین، اسلم بھائی جان، نعمت شبوزئی، ملا فضل کریم، محبت ملازئی، عالم اتمانخیل، حاجی باچا سمیت پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں، قبائلی عمائدین، علما کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کیں۔

دریں اثنا پارٹی کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرحوم ماسٹر غفار حمزہ زئی پشتون قومی تحریک اور پشتونخوانیپ کے ایک اہم اور فعال ممبر اور رہنما کی حیثیت سے ان کے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی انہوں نے پارٹی کو میختر میں فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پشتونخوانیپ کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ، پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمدرضا، مرکزی سینئر سیکریٹری سید قادر آغا ایڈوکیٹ،صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی سینئر نائب صدر اللہ نور خان چیئرمین، صوبائی نائب صدر عبدالقیوم ایڈوکیٹ، صوبائی سیکریٹری فقیر خوشحال کاسی نے ماسٹر غفار حمزہ زئی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماسٹر غفار حمزہ زئی پارٹی کا ایک اہم اثاثہ تھے ان کی خدمات پارٹی میں مدتوں یاد رکھی جائینگی۔

انہوں نے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم ماسٹر غفا رحمزہ زئی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کریں۔