چوہدری رحمت علی کی74 ویں برسی (آج)منائی جائے گئی

اتوار 2 فروری 2025 18:40

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2025ء)تحریک پاکستان کے عظیم رہنماء اور لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی74 ویں برسی آج3 فروری بروز سوموار کو عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی اس سلسلے میں احمدیارسمیت ملک بھر مسلم لیگ سمیت دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس سے مقررین خطاب کرکے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دیرینہ ساتھی چوہدری رحمت علی کی ملک و قوم کے لئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے قرآن خوانی بھی کی جائے گی پاکستان کا نام تجویز کرنے والے چوہدری رحمت علی3 فروری 1951کو انتقال کرگئے تھے انہیں انگلستان کے شہر کیمبرج میں امانتا دفن کیا گیا ہے ۔