4 اور 5 فروری کو اسلام آباد میں پی ٹی ایم روڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا،ترجمان

پیر 3 فروری 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) پاکستان ٹریول مارٹ 2025 کے دوسرے مرحلے میں 4 اور 5 فروری کو اسلام آباد میں پی ٹی ایم روڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا۔ ترجمان پی ٹی ایم کے مطابق اس سال پی ٹی ایم 2025 کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ، پاکستان ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور صوبائی ٹورازم اتھارٹیز کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

یہ ایونٹ ’’سفر کے ذریعے ثقافتی اور مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنانا‘‘ کی تھیم کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایم 2025 میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے سیاحتی صنعت کے شعبے شرکت کر رہے ہیں۔ جن میں ٹوور آپریٹرز، ہواباز کمپنیاں اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ پی ٹی ایم 2025 میں خلیجی ممالک، ایشیا، افریقہ اور یورپ سمیت قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے جائیں گے ۔

اس نمائش کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے حسین ترین قدرتی نظارے اور تاریخی مقامات ہیں۔ ہمالیہ پہاڑ ، وادیاں ، جھیل ، دریا اور آبشاریں سیاحوں کو اپنے طرف کھینچتی ہیں جبکہ تاریخی موہنجو داڑو ، ہڑپہ اور دیگر مقامات سیاحت کے لئے اہم ہیں۔