
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کے تبادلے انتظامی امور میں بڑی تبدیلیاں
جسٹس سرفراز ڈوگر کو انتظامی جج بنا دیا گیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی منظوری سے آفس آرڈر جاری کردیا گیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کر دیا گیا
فیصل علوی
منگل 4 فروری 2025
16:36

(جاری ہے)
آفس آرڈر کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کے انتظامی جج ہوں گے جب کہ جسٹس ارباب محمد طاہر کو ایف آئی اے کورٹس کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو بینکنگ کورٹس کی انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس سیشن کورٹس ایسٹ کے انتظامی ہوں گے۔انہیں نارکوٹکس کنٹرول کی خصوصی عدالت کا بھی چارج دیا گیا ہے۔اسی طرح جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کو انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹربیونل کا انسپکشن جج مقرر کیا گیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ یہ انتظامی تبدیلیاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی عدالتی حکمت عملی کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں تاکہ عدالتی امور کو مزید موثر اور فعال بنایا جا سکے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں تھیں۔قبل ازیں صدر مملکت آصف زرداری نے یکم فروری کو لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک، ایک جج کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کردیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ نئے تعینات ججز کی عدالتوں میں لاءافسران پیش ہوئے تھے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جسٹس سرفراز ڈوگر کا ویلکم کیاتھا۔جسٹس محسن اختر کیانی کی جگہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینئر پیونی جج تعینات کرتے ہوئے بینچ نمبر 2 کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے تین کیسز کی سماعت کی تھی۔ لاءافسران اور سرکاری وکلاءکے علاوہ کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیںہواتھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی کازلسٹ کے مطابق جسٹس سرفرازڈوگرکے پاس تین جبکہ جسٹس محمد آصف کے پاس دو کیسز سماعت کیلئے مقررتھے۔لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج کیلئے مخصوص بنچ نمبر ٹو میں شامل کیاگیاتھا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 200 کی شق (ون) کے تحت تین ججز کے تبادلے کئے تھے جس کا نوٹی فکیشن وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیاگیاتھا۔نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائی کورٹ، جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ بلوچستان ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.