نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کی فیس میں اضافہ کر دیا،بہار کے لیے 15 ہزار ڈالر مقرر

بدھ 5 فروری 2025 10:00

کٹھمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی فیس میں اضافہ کر دیا،موسم بہار کی فیس 11 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 15 ہزار ڈالر مقرر کردی گئی ۔ اے ایف پی ے مطابق نیپال کے محکمہ سیاحت نے ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کے پرمٹ کی فیس میں یہ کہہ کر ایک تہائی اضافہ کر دیا ہے کہ اس سے آلودگی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔

محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نریان پرساد نے کہا کہ موسم بہار میں کوہ پیمائی کی فیس 11 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 15 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیس ایک دہائی تک نہیں بڑھائی گئی اور اب وقت ہے کہ اس میں اضافہ کیا جائے،اس کے علاوہ موسم سرما یا برسات کے موسم میں کوہ پیمائی کی فیس بھی بڑھا دی گئی جو اب 55 سو سے 75 سو ڈالر ہو گی۔نیپال میں دنیا کی آٹھ ہزار میٹر سے بلند 14چوٹیوں میں سے آٹھ موجود ہیں اور یہاں ہر سال ہزاروں کوہ پیما آتے ہیں۔غیرملکی کوہ پیما مائونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کرتے ہیں اور اس مد میں گزشتہ برس حکومت کے خزانے میں 40 لاکھ ڈالر جمع ہوئے۔ یہ رقم پہاڑ کی صفائی اور ریسکیو آپریشنز میں خرچ کی جاتی ہے۔\932

متعلقہ عنوان :