5فروری پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع بہاولنگر میں بھی 5فروری یوم کشمیرنہایت جوش وخروش کےساتھ منایاگیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 5 فروری 2025 16:56

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) 5فروری2025 پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع بہاولنگر میں بھی 5فروری یوم کشمیرنہایت جوش وخروش کےساتھ منایاگیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پرڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیرنگرانی ضلع بھرمیں 5فروری یوم کشمیرکےحوالے سے مختلف سکولز،کالجزمیں تقریبات جاری منعقد کیں گئیں،ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مین شاہراء اورچوکوں میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے حوالے سے پینا فلیکس اوربینرزلگائے گئے آج علی الصبح مساجد اورگھروں میں کشمیری مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کیں گئیں۔

5فروری یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مونسپل کمیٹی سے سٹی چوک تک ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خان زاہد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نعمان محمود نےکی،ریلی میں افسران کے علاوہ تمام سماجی سیاسی مذہبی صحافتی حلقوں کے نمائندگان سمیت شہریوں نے شرکت کی۔

شرکاء ریلی نےہاتھوں میں آزادجموں کشمیراورپاکستان کےجھنڈے اورکتبےاٹھائے ہوئے تھے اورکشمیریوں مسلمانوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خان زاہد نے ریلی کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے،جوکہ اللہ تعالی کی فضل وکرم سے ہمیں حاصل ہے،جس کی ہمیں قدرکرناہوگی،آزادی جیسی نعمت کی قدرہمیں اپنے بزرگوں سے پوچھنی ہوگی جنہوں نے آزاد ملک کے حصول کی خاطر اپنے خاندانوں سمیت اپنا تن من دھن قربان کرکے آزادی جیسی نعمت کوحاصل کرکےتاریخ رقم کی۔

جس کی مثال پیش نہیں کی جاسکتی۔ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خان زاہد نےکہاکہ انشاء اللہ تعالی کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد ایک نا ایک دن رنگ لے آئی گئیں اورکشمیری مسلمان بھی آزادی کی نعمت حاصل کریں گے،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ ہماراایمانی اور خونی رشتہ ہے،ہم ہرطرح جانی مالی سیاسی سماجی اورثقافتی طورپرکشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں،ہمارادل ہمہ وقت ان کے ساتھ دھڑکتاہے۔ریلی کے اختتام پرکشمیریوں مسلمانوں کی آزادی اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔