حکومت پنجاب نظام صحت کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہی: خواجہ سلمان رفیق
جمعرات 6 فروری 2025 21:04
(جاری ہے)
میڈیکل ایجوکیشن کی بہتری کیلئے پہلے دن سے کام کر رہے ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ایچ آر کی جدید تربیت انتہائی اہم ہے۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام حکومت پنجاب کے صحت کے شعبہ میں فلیگ شپ پروگرامز ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کی سرکاری طبی درسگاہوں میں جدید ریسرچ کو فروغ دے رہے ہیں۔ تمام ڈی ایچ کیوز اور آر ایچ سیز کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے۔ نرسنگ شعبہ میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے۔ نرسنگ میں ایم ایس این کروا رہے ہیں اور پی ایچ ڈی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نرسنگ شعبہ میں بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے تمام نرسنگ کالجز کے ہوسٹلز کی تزئین و آرائش کروائی گئی ہے۔ حال ہی میں 3000 نرسوں کی بھرتی کی گئی ہے۔ لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بنایا جا رہا ہے۔لاہور اور سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی بنائے جا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں پیشنٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے ہر مریض کا محفوظ اور بہتر علاج ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں انفیکشیئس ڈیزیزز کے شعبہ جات قائم کریں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں Key Performance Indicators پر بھی کام کر رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے والا ہر منصوبہ حکومت پنجاب کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔مزید قومی خبریں
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گی: سینیٹر پرویز رشید
-
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
-
جوا سٹہ چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،سٹے کی پرچیاں،ٹوکن اور دائو پر لگی رقم برآمد
-
الیکشن کمیشن کا سیالکوٹ میں سب کی شمولیت پر مبنی ووٹر آگاہی مہم کا انعقاد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی المناک اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات، 13افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے ،ترجمان
-
بنوں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، شیری رحمان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں فائر سیفٹی سسٹم نہ یا غیر فعال ہونے کا نوٹس
-
پاکستان نیپال کو ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، طارق فضل چوہدری
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی کے ایل آئی راولپنڈی کا دورہ
-
لاہورپولیس کی سود خوروں کیخلاف بڑی کارروائی، 49 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.