8فروری ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دن لکھایائے گا، جماعت اسلامی

وری کے ڈھونگ الیکشن پر قوم کے 50ارب روپے ضایع کردیئے گئے، فارم47کی بنیاد پر ایک نام نہاد جعلی اور ڈھونگ نتائج کی بنیاد پر کرپٹ ٹولے کی حکومت مسلط کرکے قوم کے آئندہ پانچ سال بھی ضائع کردیئے گئے، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، دھاندلی پر خاموش نہیں رہیں گے،کاشف سعید شیخ

جمعرات 6 فروری 2025 20:30

8فروری ملکی تاریخ میں سیاہ ترین دن لکھایائے گا، جماعت اسلامی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ ملکی سیاست پر مفاد پرستوں کا قبضہ ہے، جب تک سیاست ٹھیک نہ ہوگی ریاست بھی ٹھیک نہیں ہوسکتی،2024کے انتخابات پر قومی خزانے کا 50 ارب ضائع کیا گیا، لیکن عوام کے حقیقی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کی بجائے فارم47کی بنیاد پر ایک نام نہاد جعلی اور ڈھونگ نتائج کی بنیاد پر کرپٹ ٹولے کی حکومت مسلط کرکے قوم کے آئندہ پانچ سال بھی ضائع کردیئے گئے۔

جعلی نتائج کی بنیاد پر بننے والی حکومت ہر شعبے میں ناکامی کے نئے رکارڈ قائم کررہی ہے، قومی اداروں کی نجکاری،بیروزگاری،مہنگائی، بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی کا جن ایک بار پھر بے قابو ہوچکا ہے جبکہ سیاسی بے یقینی نے ملک کی بنیادیں ہلادیں ہیں اب بھی وقت ہے اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدان ہوش کے ناخن لیں اور شفاف انتخابات کے ذریعے حقیقی منتخب نمائندوں کو حکومت سونپ دی جائے تاکہ سیاسی اور معاشی مسائل حل ہوسکیں اس لیے آٹھ فروری ملکی تاریخ میںسیاہ ترین دن لکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

۔انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ معاشی اور سیاسی استحکام کی امیدیں بکھر گئیں، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، دھاندلی پر خاموش نہیں رہیں گے، دھاندلی بے نقاب کرنے کے لئے آئینی و جمہوری راستے اختیار کریں گے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو ملک پر زبردستی مسلط کرنے کا مقصد ’اسٹیٹس کو‘ کو بحال رکھنا ہے، آج ملک جن بحرانوں کا شکار ہے اس میں بنیادی کردار ان دوخاندانوں کا ہے۔

ملک کے مسائل کا حل قومی حکومت کے قیام میں نہیں ہے۔ اس وقت ایک مضبوط حکومت کا قیام ضروری ہے جو فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہو۔انہوں نے کہاکہ قوم ساری جماعتوں کو آزما چکی ہے اس لیے اب جماعت اسلامی کے سوا لوگوں کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے، پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں ہیں موجودہ ملکی حالات کی ذمہ دار ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اثاثوں کوگروی رکھ کرلوٹ مارکا بازارگرم کیا گیا ہے، جو لوگ اداروں کی تباہی میں شامل رہے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہئے۔08فروری2024کو جو کچھ پورے ملک میں ہوا ہے وہ تماشے سے زیادہ کچھ نہیں ہے، موجودہ حکومت کے پاس ڈنڈے اور زبردستی کا مینڈیٹ ہے۔