لیسکو بیدیاں روڈ سب ڈویژن کی کارروائی، کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی

جمعہ 7 فروری 2025 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) لیسکو نے بیدیاں روڈ سب ڈویژن کی بجلی چوروں کیخلاف بڑی کارروائی میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی ۔ لیسکو کی بیدیاں روڈ سب ڈویژن کے ایس ڈی او حافظ ضرار عمر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں مدینہ کنسٹرکشن کمپنی جو کہ وہاں 95گھروں کی کنسٹرکشن کر رہی ہے کی چیکنگ کی۔

دوران چیکنگ پتہ چلا کہ یہ مدینہ کنسٹرکشن کمپنی ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر کے کنسٹرکشن کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ڈی او بیدیاں روڈ حافظ ضرار عمر کے مطابق کنسٹرکشن کے دوران چلنے والی مشینری، موٹرز،ٹربائن،35 سٹریٹ لائٹس پولز، فا ئونٹین ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر کے چلائے جا رہے تھے ،ساتھ ہی ساتھ سٹاف کے لئے 8 فلیٹس تھے جس میں لیبر رہائیش پذیر تھی وہ بھی ڈائریکٹ سپلائی سے چلائے جا رہے تھے، ایس ڈی او بیدیاں روڈ نے موقع پر تاریں قبضہ میں لیں۔ایس ڈی او حافظ ضرار عمرکی جانب سے ملزمان کیخلاف 11 استغاثہ متعلقہ تھانہ میں جمع کروائے گئے ہیں،محکمہ کی جانب سے ملزمان کو کروڑوں روپے کا ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔