Oنوشہرہ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اورپشتو زبان کے حساس،معروف ترقی پسند شاعر.ادیب.سیاست دان اور دانشور اجمل خٹک کی پندرہویں برسی پھرپور عقیدت و احترام سے منائی گئی

جمعہ 7 فروری 2025 19:55

‘نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2025ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اورپشتو زبان کے حساس،معروف ترقی پسند شاعر.ادیب.سیاست دان اور دانشور اجمل خٹک کی پندرہویں برسی پھرپور عقیدت و احترام سے منائی گئی۔مرکزی تقریب اجمل خٹک کے مزار پر منقعد کی گئی۔اجمل خٹک کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑہائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

تقریب میں پختونخوا کے نامور شاعروں نے اجمل خٹک بابا کو خراج عقیدت پیش کیا۔،پشتو مزاحمتی ادب کی علامت اور مترقی سوچ کے مالک اجمل خٹک کی برسی کے موقع پر اُن کی سیاسی و ادبی زندگی مقررین مقالے اور نظمیں پیش کی۔مہمان خصوصی ڈاکٹر اسلم تاثیر ،ڈاکٹر عبداللہ جان عابد،ڈاکٹرحنیف خلیل،فیض الوہاب فیض،اور پروفیسر منظور افریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجمل خٹک کل وقتی سیاسی کارکن و رہنماء کیساتھ ساتھ اعلی پایہ کے پشتو زبان کے انقلابی شاعر، ادیب، لیکوال، افسانہ نگار تھے، اجمل خٹک مترقی زیرک سیاستدان کیساتھ ساتھ اعلیٰ پایہ کے انقلابی شاعر، آدیب، لیکوال، افسانہ نگار تھے ۔

(جاری ہے)

اجمل خٹک باچا خان کے سچے پیروکار کی حیثیت سے سیاسی میدان میں ہر قسم کے اذیتیں اور جلاوطنی برداشت کی لیکن وقت کے جابروں کے سامنے سر خم نہ ہوئے،اجمل خٹک کی پوری سیاسی زندگی اور انقلابی شاعری مزاحمت کی علامت تھی ۔اجمل خٹک کی سیاسی و ادبی زندگی اور انقلابی شاعری سیاسی کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔