سندھ حکومت کا کراچی سمیت صوبہ کے 30اضلاع میں سندھ پنک گیمزکرانے کا اعلان

سندھ پنک گیمز کا افتتاح آج گلشن اقبال میں وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری کھیل کریں گے،ترجمان محکمہ کھیل سندھ

اتوار 9 فروری 2025 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2025ء) سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ کے 30 اضلاع میں سندھ پنک گیمز 2025 کرانے کا اعلان کردیا ہے، جس کا آغاز پیرکو 10 فروری سے ہوگا جو کہ 15 فروری تک پورا ہفتہ صوبہ بھر میں جاری رہیں گی.

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق سندھ پنک گیمز کا افتتاح 10 فروری بروز پیر دوپہر کو کراچی گلشن اقبال میں وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری کھیل کریں گے، جبکہ سندھ پنک گیمز میں سندھ کے تمام اضلاع سے 6 ہزار سے زائد خواتین حصہ لیں گی.ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق سندھ پنک گیمز 2025 میں تمام اضلاع میں 15 کھیل کے مختلف مقابلے ہونگے، جن میں ایتھیلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن،فٹبال، کرکٹ، ہاکی، مارشل آرٹ، ونجھ وٹی، رنگ بال،والی بال،باکسنگ،تھرو بال اور کھوکھو گیمز شامل ہیں.