صحافت معلومات، خبروں اور مختلف خیالات کو عوام تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے ، استحکام پاکستان پارٹی

پیر 10 فروری 2025 22:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2025ء) استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافت ایک ایسا شعبہ ہے جو معلومات، خبروں اور مختلف خیالات کو عوام تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اس کا مقصد عوام کو باخبر رکھنا اور ان کے سامنے ثنیا کے مختلف پہلوں کو پیش کرنا ہوتا ہے۔صحافت کے ذریعے لوگ ملکی و بین الاقوامی معاملات، سیاست، معیشت اور دیگر سماجی مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہیں یہ نہ صرف معلومات فراہم کرتی ہے بلکہ معاشرتی شعور اور عوامی رائے سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی)کے ڈائریکٹرکرنٹ افیئرز چوہدری سلیم نے چارج سنبھالتے ہی دوسرے چینلوں کی طرح سرکاری چینل پی ٹی وی کی سکرین کو بھی بہترین بنالیا ہے مذکورہ ڈائریکٹر چوہدری سلیم اور انکی ٹیم کی کوششوں سے تجربہ کار اینکر پرسن کو سکرین پر موقع دیکر حالات حاضرہ اور دیگر ٹاک شوز کے پروگرامات کو چار چاند لگادیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری سلیم کی تقرری صوبائی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سیکرٹری و منیجنگ ڈایکٹر پی ٹی وی عنبرین جان کا اہم اور بہترین فیصلہ ہے۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سیکرٹری و منیجنگ ڈائریکٹر عنبرین جان نے سرکاری چینل پاکستان ٹیلی وژن میں اصلاحات کا آغاز شروع کردیا ہے جو کہ نیک شگون ہے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے سابق پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر و وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات علیم خان ملک میں صحافیوں اور صحافت کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں آزاد اور غیر جانبدارصحافت جمہوری معاشروں کی بنیاد ہے یہی میڈیا حکومت اور عوام کے درمیان معلومات کا پل بنتی ہے۔