2023میں مفت آٹا تقسیم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد کے شہریوں کو 2023میں 1ارب 36 کروڑ روپے مالیت سے زائد کا مفت آٹا تقسیم کیا گیا، رپورٹ

پیر 10 فروری 2025 23:27

2023میں مفت آٹا تقسیم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)2023میں مفت آٹا تقسیم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مارچ 2023 میں وفاقی کابینہ کی منظوری سے مفت آٹا تقسیم کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں کو 2023 میں 1ارب 36کروڑ روپے مالیت سے زائد کا مفت آٹا تقسیم کیا گیا، اسلام آباد کے 5لاکھ 88ہزار 768شہریوں کو مفت آٹا تقسیم کیا گیا۔

بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ مستحقین کو 10کلو کے تین تھیلے فراہم کئے گئے، مفت آٹا لینے والوں میں بی آئی ایس پی کے 3لاکھ 30ہزار 184خاندان شامل ہیں۔وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق مفت آٹا لینے والوں میں نادرا سے تصدیق شدہ 2لاکھ 58ہزار 584خاندان بھی شامل ہیں۔