صوابی پولیس کی کارروائی، اشتہاری مجرم گرفتار

منگل 11 فروری 2025 13:14

صوابی پولیس کی کارروائی، اشتہاری مجرم گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) صوابی پولیس نے کارروائی کے دوران قتل کےمقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان صوابی پولیس کےمطابق ایس ایچ او تھانہ صوابی الطاف خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے14سالوں سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم نظار کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔مذکورہ ملزم نے 12جنوری 2011 کو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ناصر خان پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا تھا۔ملزم کو مزید کارروائی کے لئے تھانہ صوابی منتقل کردیا گیا ہے۔