مدرسے کے اساتذہ نے ڈرِل مشین سے ڈرا کر 9 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا

متاثرہ بچے کے والد شہباز علی نے پولیس رجوع کیا تو ان کی مدعیت میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا

منگل 11 فروری 2025 13:21

مدرسے کے اساتذہ نے ڈرِل مشین سے ڈرا کر 9 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان بچے کو ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے بھی رہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں ہوا جہاں مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی، ملزمان کی شناخت قاری احسن اور قاری نعمان کے ناموں سے ہوئی، جو ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈراتے ہوئے اس کو بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے، جس کا علم ہونے پر متاثرہ بچے کے والد شہباز علی نے پولیس رجوع کیا تو ان کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

علاوہ ازیں دو روز قبل ہی لاہور کے علاقہ اچھرہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کی جانب سے 10سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا تھا، 10 سالہ ریحان شاہ جمال مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا جس سے معلم رمضان نے زیادتی کی کوشش کی، ملزم رمضان نے طالب علم کو چھٹی کے بعد ورغلا کر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :