راجوری میںبھارتی فوجی گولی لگنے سے زخمی

منگل 11 فروری 2025 16:55

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں گولی لگنے سے ایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی اہلکار کنٹرول لائن کے سیکٹر نوشہرہ کے علاقے کلال میں اگلی چوکی پر تعینات تھا ،جو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس سے قبل 8فروری کو کیری کے جنگل کے علاقے سے بھارتی فوج کی گشتی پارٹی پر بھی فائرنگ کی گئی تھی۔