سندھ حکومت صوبہ بھر کی خواتین کو کھیلوں کے میدان میں با اختیار بنانے کے لئے کوشاں

منگل 11 فروری 2025 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء) سندھ حکومت صوبہ بھر کی خواتین کو کھیلوں کے میدان میں با اختیار بنانے کے لئے کوشاں.

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ کھیل کا کہنا تھا کہ وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر سندھ پنک گیمز 2025 week کے دوسرے روزہ کراچی سمیت صوبہ کے 30 اضلاع میں سندھ کے محکمہ کھیل کی جانب سے مختلف کھیل جاری ہیں، جبکہ سندھ پنک گیمز کراچی کے اضلاع کیماڑی، ملیر، جنوبی، غربی،وسطی،شرقی اور کورنگی میں سندھ پنک گیمز میں 500 سو زائد خواتین نے حصہ لے رہی ہیں. ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد ڈویژن کیتمام اضلاع میں بھی 6 ہزار کے قریب خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں، پنک گیمز میں کرکٹ، ایتھلیٹ، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، تھرو بال سمیت مختلف گیمز کھیلے جا رہے ہیں، حکومت سندھ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کرتی رہے گی، پنک گیمز خواتین کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔