سی ڈی اے ملازمین کے تمام مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ، چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا

بدھ 12 فروری 2025 18:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے چیئرمین چوہدری محمد علی رندھاوانے ریفرنڈم میں کامیابی پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ سی ڈی اے ملازمین کے تمام مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ،تمام ملازمین میرے ہیروزہیں جن کی شب و روز محنت سے ادارے کی نیک نامی میں اضافہ ہواہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزسی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبرقومی اسمبلی ملک ابراراحمد،مسلم لیگ(ق) کے چیف آرگنائزرڈاکٹرمحمد امجد،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،ممبرپلاننگ ڈاکٹر محمد خالد حفیظ،مسلم لیگ ق ضلع اسلام آباد کے صدررضوان صادق،چوہدری جہانگیر،عاطف مغل،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،سابق ڈپٹی ڈجی جی سکیورٹی عبدالرزاق کیانی،ڈائریکٹر سکیورٹی خضرحیات ستی،زرعی ترقیاتی بینک یونین کے ملک شمیض اعوان،سٹیٹ بینک یونین کے شفقت وڑائچ،معروف سیاسی و سماجی شخصیات ملک رعناز حسین،سید دائودشاہ،طارق قدوس،راجہ رفیق آف بنی گالہ،علمائے کرام و مشائخ مولاناابو الفضل عبدالغنی نقشبندی،پیرقاری عبید احمد عبید نقشبندی مجددی،قاری گلزاراحمد مدنی،قاری ریحان حبیب سہروردی،شیراز عرفات،قاری عمردراز،چوہدری محمدنیاز،احمد نوازقادری،مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈمرزاسعیداختر،صوفی محمود علی،حاجی راجہ صابر،اظہار عباسی،اظہر خان تنولی،ملک دلشاد،ملک عاصم،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،سردارآصف،چوہدری زاہد احمد،اسدمحمود،محمد سرفرازملک سمیت مزدور یونین کے عہدیداران اور سی ڈی اے کے ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے قائد اور پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسیٰن نے کہا کہ مزدور یونین نے رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر سی ڈی اے محنت کشوں کی خدمت کی جس کی بدولت ہمیں ریفرنڈم میں پانچویں دفعہ کامیابی سے ہمکنارکیا جس پر ہم سی ڈی اے مزدور یونین کی پوری ٹیم اورمحنت کشوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ سی ڈی اے ملازمین سے کیے گئے تمام وعدوں کو انشاء اللہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ان کے بچوں کی بھرتی اور دیگر مسائل کو حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ پروگرام کے اختتام پر ملکی سالمیت اور ادارے کی ترقی کے لیے دعا کروائی گئی اور مرکزی یونین آفس کا افتتاح کیا گیا۔