اداکار احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے لگے

اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں

جمعرات 13 فروری 2025 15:15

اداکار احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے لگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2025ء)فلم و ٹی وی کے منجھے ہوئے اداکار احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے لگے ہیں۔احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق پھیلی خبروں کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے متعدد پیجز کی جانب سے احمد علی اکبر کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔زیرِ گردش پوسٹس کے مطابق اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کبوتر کے اداکار کی شادی سے متعلق تصدیق سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جا رہی ہے۔