زرعی یونیورسٹی پشاورڈاکٹر ظہور احمدکااپنی پی ایچ ڈی کا کامیاب دفاع

جمعرات 13 فروری 2025 17:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر ظہور احمد نے ہارٹیکلچر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ساجد کے زیر نگرانی پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ان کی تحقیق کی توثیق امریکہ اور چین کے معروف سائنسدانوں نے کی ۔

(جاری ہے)

دفاعی سیمینار کے دوران ڈاکٹر ظہور احمد نے شرکاکی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دے کر کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا اور انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لئے اہل قرار دیا ۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل، چیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر پروفیسر ڈاکٹر گوہر ایوب، چیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف اینٹامولوجی پروفیسر ڈاکٹر مقصود شاہ، فیکلٹی ممبران، سکالرز اور طلبانے سیمینار میں شرکت کی۔