چین میں تیز ترین دوڑنے والا بلیک پینتھر چوپایا روبوٹ تیار

جمعہ 14 فروری 2025 13:15

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)چین کی ژیجیانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان کے بلیک پینتھر روبوٹ نے 10 میٹر فی سیکنڈ کی مسلسل رفتار سے دوڑنے کا ہدف حاصل کر لیا، جو چار پائوں والے روبوٹس کا عالمی ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق محققین نے وضاحت کی کہ وہ جدید کنٹرول الگورتھم کے استعمال اور مختلف مواد اور ڈیزائن کے ساتھ تجربہ کرکے اس اہم سنگ میل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ روبوٹ 38 کلوگرام وزنی اور 0.63 میٹر اونچا ہے۔

متعلقہ عنوان :