بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکہ،گورنرفیصل کریم کنڈی کی دھماکہ کی شدید مذمت

جمعہ 14 فروری 2025 22:29

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکہ،گورنرفیصل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2025ء)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکہ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دھماکہ کی شدید مذمت، سوات سے تعلق رکھنے والے 11 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس،جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار، زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جان بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں بیگناہ افراد کا ناحق خون بہانے والے امن و انسانیت کے دشمن ہیں