محکمہ زراعت پنجاب کے تحت باران رحمت کے نزولِ کیلئے نماز استسقا ادا

جمعہ 14 فروری 2025 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی ہدایت پر موجودہ موسمی حالات کے پیشِ نظر جمعہ کے روزمحکمہ زراعت پنجاب کے تحت صوبائی سے یونین کونسل کی سطح تک تما م فارمیشنز کے افسران و ملازمین نے خشک سالی کے خاتمے اور باران رحمت کے نزولِ کیلئے نماز استسقا ادا کی۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق اس ضمن میں صوبائی سطح پر ایگریکلچر ہائوس لاہور میں نمازِ استسقا کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ نمازِ استسقا میں بارانِ رحمت کے لئے خصوصی دعاء کی گئی،باران ِ رحمت ہونے سے صوبہ میں گندم سمیت دیگر فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :