دعوت اسلامی کی جانب سے شب برا ت کی ساعتیں گذارنے کیلئے مختلف نشستوں کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 14 فروری 2025 23:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء) دعوت اسلامی کی جانب سے شب برا ت کی ساعتیں گذارنے کیلئے مختلف نشستوں کا اہتمام کیا گیا ، اس سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نیو پنڈ پولیس گرائونڈ میں (اجتماع )دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ، دعوت اسلامی کے اجتماع سے مبلغ دعوت اسلامی نے اصلاحی بیان فرماتے ہوئے کہا کہ شب قدر مانگنے والی رات ہے اپنے گناہوں کی بخشش والی رات ہے رزق بانٹنے والی رات ہے اس رات ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادات کرکے اللّٰہ تعالیٰ عزوجل کو راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ہفتہ وار اجتماع اور شب برا ت کے اجتماع میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے رب کے حضور توبہ واستغفار کی ذکرو دعا کے ذریعے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کی دعوت اسلامی کی جانب سے شرکاء اجتماع کے لئے چائے اور سحری کا بھی انتظام کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :