پاکستانی لڑکوں نے مجھے رلا دیا، راکھی ساونت

مفتی قوی نے بھی شادی کی پیشکش کی، کوئی اپنی بات پر قائم نہیں رہا، بہت پریشان ہوں، اداکارہ

جمعہ 14 فروری 2025 23:15

پاکستانی لڑکوں نے مجھے رلا دیا، راکھی ساونت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)پاکستانی لڑکوں نے بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت کو رلا دیا۔ ایک انٹرویو میں میزبان متھیرا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی نے انکشاف کیا کہ پاکستانی لڑکوں نے انہیں رلا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے دودی خان نے شادی کا وعدہ کیا تھا، لیکن پھر وہ پیچھے ہٹ گئے اور اپنے بھائیوں سے شادی کی تجویز دینے لگے، اب ایک بار پھر وہ پھولوں اور انگوٹھی کے ساتھ میرے قریب آنے کا دعوی کر رہے ہیں۔ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مفتی قوی کی طرف سے بھی شادی کی پیشکش ہو چکی ہے، لیکن کوئی بھی اپنی بات پر قائم نہیں رہا، جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔

متعلقہ عنوان :