معاشرے میں لوگوں کو دین سے متنفر کرنے کا رجحان بہت زیادہ ،اسی وجہ سے ہم زوال کا شکار ہوئے،یاسرہ رضوی

جمعہ 14 فروری 2025 23:23

معاشرے میں لوگوں کو دین سے متنفر کرنے کا رجحان بہت زیادہ ،اسی وجہ سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)اداکارہ یاسرہ رضوی نے کہاہے کہ معاشرے میں لوگوں کو دین سے متنفر کرنے کا رجحان بہت زیادہ ہے ،اسی وجہ سے ہم لوگ زوال کا شکار ہوئے۔

(جاری ہے)

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شوبز شخصیات مذہب کے بارے میں گفتگو کرنے سے اکثر گریز اس لیے کرتی ہیں کہ لوگ انہیں مذہب کے بارے میں گفتگو کرتے دیکھ کر ان پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگوں کو دین سے متنفر کرنے کا رجحان بہت زیادہ ہے اور اسی وجہ سے ہم لوگ زوال کا شکار ہوئے۔یاسرہ رضوی نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو متقی بن کر اسلام سے دور کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو اپنے مذہب پر فخر ہونا چاہیے، مذہب کے بارے میں بات کرنی چاہیے اور حقیقی معنوں میں دین پر عمل کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :