ماورا اور امیر کی پہلی ڈھولکی کی ان دیکھی تصاویر

اپنی خوشیاں ریورس میں شیئر کر رہی ہوں، یہ پہلی ڈھولکی ہے، اداکارہ

جمعہ 14 فروری 2025 23:23

ماورا اور امیر کی پہلی ڈھولکی کی ان دیکھی تصاویر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز جوڑی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی نے پہلی ڈھولکی کی ان دیکھی تصاویر شیئر کر دیں۔انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے شوہر اور اداکار امیر گیلانی کو ٹیگ کرتے ہوئے پہلی ڈھولکی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

تصاویر میں اداکارہ ویلویٹ کی سرخ فراک میں انتہائی خوبصورتی نظر آ رہی ہیں جبکہ پہلی ڈھولکی میں دولہا میاں نے ہلکے بادامی رنگ کے شلوار قمیض کے ساتھ بھوری جیکٹ پہن رکھی ہے۔

تصاویر میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتے دار اور دوست احباب خوش و خرم انداز میں موجود ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اپنی خوشیاں ریورس میں شیئر کر رہی ہوں، یہ پہلی ڈھولکی ہے۔اداکارہ نے شیری بیری کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی ڈھولکی کی اس تقریب کو شادی کا جشن منانے کے لیے بہترین شروعات بھی قرار دیا۔