صوبے کے کھلاڑیوں نے پاکستان اور صوبے کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے،مینا خان

جمعہ 14 فروری 2025 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا ہے کہ جب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے کی قیادت سنبھالی ہے کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے محکمہ کھیل کے ساتھ ساتھ محکمہ اعلیٰ تعلیم بھی کھیلوں کو فروغ دینے کیلیے عملی اقدامات اٹھارہا ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی تعلیمی اداروں میں جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کیسپورٹس گراؤنڈ میں خیبر پختونخوا انٹر کالجز سپورٹس گالا2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سپورٹس گالا کا باضابطہ افتتاح کیا سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کیپٹن ریٹائرڈ کامران احمد آفریدی، چیئرمین پشاور بورڈ، کالجز کے پرنسپل سمیت طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب سے موجودہ صوبائی حکومت بنی ہے نہ صرف سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلکہ ہر محکمہ میں مثبت تبدیلی آئی ہے بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق جوانوں اور لوگوں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں صوبائی وزیر کا جامعات کے مالی خسارے کے حوالے سے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سپورٹ سے جون تک مالی مشکلات کا سامنا کرنے والی یونیورسٹیوں کو خسارے سے نکال لیں گے انہوں نے کہا کہ سکالرشپس کو کئی گنا بڑھایاہے جبکہ انٹر لیول پر تمام بچیوں اور یتیم بچوں کی تعلیم مفت کردی ہے انہوں کھلاڑیوں پر زور دیا کہ عالمی مقابلوں کے لئے تیار رہیں خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صوبے کے کھلاڑیوں نے پاکستان اور صوبے کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے انہوں امید ظاہر کی کہ خیبر پختونخوا کے کھلاڑی آئندہ بھی عالمی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے اور ملک وصوبے کا نام روشن کریں گے سپورٹس گالا میں خیبر پختونخوا کے 8 ریجنز کے کالجز طلباء وطالبات مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں مقابلوں میں حصہ لینے والوں میں پشاور، مردان، ہزارہ اور کوہاٹ ریجنز کے کالجز شامل ہیں سوات، ملاکنڈ، بنوں اور ڈی آئی خان کے ریجنز کے کالجز بھی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں خواتین کے لئے 11 گیمز شامل ہیں جن میں کرکٹ، فٹبال، ہاکی، تھرو بال، بیڈ منٹن اور دیگر گیمز شامل ہے جبکہ میل کیلئے 12 گیمز شامل ہیں جن میں ہاکی، کرکٹ، فٹبال، ہینڈ بال، بیڈمنٹن اور دیگرز گیمز شامل ہیں سپورٹس گالا میں خیبر پختونخوا سے 2 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں افتتاح کے بعد تمام گیمز 3 دنوں تک جاری رہیں گی۔