cپشاورمیں بیوہ خاتون کی خودسوزی کے کیس میں پیشرفت

}گھر حوالگی کیس میں ملوث سابق ایس ڈی او سے متعلق مزید انکشافات

جمعہ 14 فروری 2025 21:40

5 پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2025ء)پشاورمیں بیوہ خاتون کی خودسوزی کے کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے، گھر حوالگی کیس میں ملوث سابق ایس ڈی او سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گھر حوالگی کیس میں ملوث سابق سی این ڈبلیو ایس ڈی او سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ رفیق بنگش، سابق صدر فاروق لغاری دور میں پل ٹوٹنے کے کیس میں مطلوب تھا۔

رفیق بنگش کو دبئی سے انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا گیا، تحقیق کے دوران رفیق کے نام پر کئی اہم جائیدادیں سامنے آئی ہیں۔نیب کو ملنے والی پراپرٹی کی تفصیلات میں بیوہ خاتون کا مکان بھی شامل تھا، 16 مرلہ مکان کے 8 مرلے رفیق بنگش اور 8 مرلے انکی اہلیہ فہمیدہ بیگم کے نام تھے۔ذرائع کے مطابق خود سوزی کرنے والی خاتون کے شوہر نے پراپرٹی خریدی لیکن اسکا انتقال نہ ہوسکا، تاہم رفعت بی بی آخری سانس تک کہتی رہی کہ مکان ہم نے خریدا ہے، اسے ہمارے نام کرا دو۔

(جاری ہے)

لیکن ایسا نہ ہوسکا۔یاد رہے کہ پشاور میں بیوہ کی خود سوزی کی تھی، خاتون کی مبینہ خود سوزی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی، خاتون کی مبینہ خود سوزی کی سی سی ٹی وی آج نیوزنے بھی حاصل کی تھی، فوٹیجز میں خاتون کی خود پر اور بچے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔خاتون کو خود سوزی سے روکنے کے لئے ہمسائی خاتون بھاگ کر آئی، پڑوسی خاتون نے خود سوزی کرنے والی خاتون کے ساتھ بچے کو روکا، بچے کو ماں کی طرف ڈورتے وقت ہمسائی خاتون کا خودسوزی کرنے والی خاتون کو بھی روکنے کی کوشش، خاتون نے گھر کا دروازہ بند کرکے خود کو آگ لگا دی۔