وطن کی ننگ و ناموس کی خاطر نتائج کی پرواہ کیئے بغیر پشتون افغان دشمن منصوبوں و سازشوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے

ہفتہ 15 فروری 2025 21:30

zچمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2025ء)پشتون قوم پرست وطن دوست مترقی سیاسی جماعتوں تاجر لغڑی اتحاد کے ڑہنماں نے کہا ہے کہ وطن کی ننگ و ناموس کی خاطر نتائج کی پرواہ کیئے بغیر پشتون افغان دشمن منصوبوں و سازشوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے پشتونوں کو درپیش سنگین قومی معاشی مسائل کو صرف نظر کرنیوالوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی 8 فروری2024 کے اکشن زدہ انتخابات کی بندوست میں چمن کے اولس کی رائے پر ڈاکہ اس لئے ڈالا گیا کہ فارم 47 کے نتیجے میں منظورِ نظر نامزد چہتے اورنام نہاد نمائندے چمن کے سلگتے مسائل پر لب کشائی سے کوسوں دور ہو اور ان کی یہ مجرمانہ خاموشی اسی بندوست کا نتیجہ ہے جسے چمن کیہرخاص وعام بخوبی واقفیت رکھتا ہیچمن ڈیورنڈ لائن پر پاسپورٹ کو لاگوں کرنا پشتونوں کی معاشی قتل عام کامنصوبہ ہے شناختی کارڈ ،تذکیرہ کے علاہ ہر قسم کی دستاویز کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائیگا پشتون خوا وطن میں مسلط کردہ جعلی دہشت گردی وسائل لوٹنے کا بہانہ ہے شاہرگ میں بے گناہ نہتے مزدوروں کا قتل عام اسی سلسلے کی کڑی ہے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور دیگر سیاسی رہنماں کی غیر قانونی اسیری قانون وانصاف کے منہ پر طمانچہ ہے انسانی حقوق کی یہ سنگین خلاف ورزی ہنوز جاری ہے معصوم کمسن طالب علم مصور کاکڑ کی تاحال عدم بازیابی، پشتونوں کی آباواجداد کی زمینوں کی الاٹمنٹ کے نام پر قبضہ گیری، قومی شاہراہوں پر عدم تحفظ بدامنی حکمران اشرافیہ کی امن وامان سے متعلق بلند وبانگ دعووں کی نفی کرتی ہے بوگس بے بنیاد مقدمات راستے کا رکاوٹ بنے ہیں اور نہ ہی آئندہ بننے دیں گے ان خیالات کا اظہار پشتونخوا نیپ کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کے زیر صدارت چمن پرلت کے مقام پر عظیم الشان اور تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔

(جاری ہے)

جلسہ عام سے پشتونخوانیپ کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اضغر خان اچکزئی، پشتون تحفظ موومنٹ کور کمیٹی کے رکن ملک مجید کاکڑ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سمیع اللہ آمین، پشتونخوا نیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عنایت اللہ خان اچکزئی، محمد عیسی غریب یار، چیئرمین گل زمان، کمانڈر منڈولی، غوث اللہ جان، کمانڈر بوگئی، عصمت اللہ وار خطا اور دیگر نے چمن پرلت کے مقام پر عظیم الشان احتجاجی جلسے سے خطاب کیا۔

مقررین نے چمن کے تاریخی اور کامیاب جلسہ عام پر چمن کے غیور عوام، تاجر برادری اور سیاسی کارکنوں کو دلی مبارکبا پیش کرتے ہوئے کہا کہ پشتون ملت پال پارٹیوں نے ممتاز پشتون وطن دوست رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی تاحال عدم رہائی کے خلاف چمن پرلت کے مطالبات کے حق میں، مصور خان کی تاحال عدم بازیابی، مقامی قبائل کی آبا و اجداد کے زمینوں کی الاٹمنٹ کے نام پر قبضہ گیری اور بین الصوبائی شاہراہوں پر بد امنی، بھتہ خوری، دہشت گردی کے خلاف صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا تھا کوئٹہ، لورالائی، ژوب، قلعہ سیف اللہ میں کامیاب احتجاج کے بعد آج چمن میں احتجاجی جلسہ عام منعقد ہو رہا ہے آج کا یہ عظیم الشان جلسہ عام اس بات کی دلیل ہے کہ عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے بیدار ہے اور فارم47 کے نتیجے میں مسلط کردہ حکومت اور یہاں سے نام نہاد نامزد کردہ چہتے کی قوم دشمن اقدامات کو نہ صرف مسترد کئے رکھا ہے بلکہ ان ناروا پشتون دشمن اور وطن دشمن منصوبوں کے ثمرات سے اچھی طرح باخبرہو چکیا نھوں نے کہا کہ علی وزیر کا خاندان پشتون قومی سیاسی تحریک میں ایک اہم مقام کے مالک ھے اس خاندان نے شہدا کی طویل فہرست دی ہے وہ گزشتہ کئی سالوں سے پابند سلاسل ہے اسی طرح چمن کے عوام گزشتہ ڈیرہ سال سے اپنے مطالبات کے حق میں پرلت میں بیٹھے ہیں پرلت کے ہزاروں شرکا کا روز اول سے مطالبہ ہے کہ ہم ڈیورینڈ لائن پر پاسپورٹ کو نہیں مانتے اور تذکرہ اور شناختی کے ذریعے سالوں سے جاری آمدورفت اور کاروبار کو برقرار رکھا جائے۔

کمسن معصوم طالب علم مصور خان کی عدم بازیابی سے صوبہ بھر کے والدین ذہنی کوفت سے دوچار ہے اب تک ان کی عدم بازیابی امن وامان سے متعلق بلند وبانگ دعوں کی نفی ہے انہیں باحفاظت فی الفور بازیاب کیا جائے۔ ہرنائی، شاہرگ، دکی، سنجاوی میں آئے روز غریب پرور محنت کشوں کی ٹارگٹ کلنگ خوف ہراس پھیلانا اور اس کے نتیجے میں وسائل لوٹنے کا بہانہ ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت ریاست کی زمہ داری ہے۔ بین الصوبائی شاہراہوں پر دن دہاڑے بدامنی اسی سلسلے کی کڑیاں ہے لہذا حکمران اشرافیہ مذکورہ بالا مطالبات کو فورا سے پیشتر مان لیں اس سے پہلے کہ اولس انہیں خود احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔