شرافت کی سیاست کرنا یہ ہمارے قائد کی ایک پہچان ہے ،علی طارق چیمہ

اتوار 16 فروری 2025 15:00

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2025ء) حلقہ پی پی 132 پاکستان مسلم لیگ نون کے کوارڈینیٹر علی طارق چیمہ نے کہا ہے کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ حلقہ بھر میں ترقیاتی کام کروانے کا سہرا کس کو جاتا ہے حلقہ کی عوام جھوٹ اور سچ کو اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرڑبلوچاں اپنے ڈیرہ پر ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی ڈاکٹر یوسف گھمن علی واہلہ میاں طارق علی چوہری فہد پنوں اور لیگی ورکرز بھی موجود تھے۔ علی طارق چیمہ نے مزید کہا کہ ہمارے قائد چوہدری محمد برجیس طاہر حلقہ کے عوام کے ساتھ سیاست کرتے ہیں اور عوام انہیں پسند بھی کرتے ہیں اور ان کا طرز سیاست شروع سے ہی ایک ہے شرافت کی سیاست کرنا یہ ہمارے قائد کی ایک پہچان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ بھر میں اج تک جتنے بھی ترقیاتی منصوبہ جات ہیں وہ سب کے سب چوہدری برجیس طاہر کے ہیں اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ یہ منصوبہ جات ہمارے ہیں تو یہ ان کی اپنی مرضی ہے عوام کو بھی معلوم ہے کہ حقیقت کیا ہے ۔\378